اسپورٹس ایونٹ میں ریڈ کارپٹ پر انٹری کی تصاویر وائرل

  وقت اشاعت: 12 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے ایک اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان کے ریڈ کارپٹ پر انٹری اور بہترین ملبوسات کے خوب چرچے ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج کل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، کوئی پارٹی ہویا تقریب دونوں اب برملا ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں تاہم تاحال ان کی جانب سے اپنی گہری دوستی پرکچھ کہا نہیں گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ہی ایک اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے ساتھ ساتھ گئے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ پرپُرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ساتھ ساتھ آنے اور بہترین ملبوسات کے بھی خوب چرچے ہوئے۔ تقریب کے دوران دونوں ہی انتہائی خوش نظرآرہے تھے جب کہ دونوں کی ایونٹ میں لی جانے والی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...