عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناناہونگی:ہمایوں سعید

  وقت اشاعت: 18 2017

کراچی: اداکار، فلمساز و ماڈل ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہمارے ڈراموں اور فلموں کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ہمیں عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر  فلمیں بنانا ہونگی۔

اداکار، فلمساز و ماڈل ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہمارے ڈراموں اور فلموں کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماضی کے مقابلے میں اب بیرون ملک، پاکستانی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند زیادہ نظر آئے۔ عید میں ملکی فلموں کو بیرون ملک جو پذیرائی ملی اس سے فلمسازوں میں نیا حوصلہ پیدا ہوگیا ہے ۔فلم ’’پنجاب نہیں جائونگی‘‘ کی بیرون ملک ریکارڈ ساز کامیابی نے ہمیں نیا حوصلہ دیا ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کو بھی عید الاضحی کے دن مکمل کرکے ریلیز کرنے کا ا رادہ ہے اس فلم میں تمام فنکاروں کی پرفارمنس تفریح کا ذریعہ بن جائیگی ،وہ دن دور نہیں جب فیشن انڈسٹری کی طرح ہماری فلموں سے بھی زرمبادلہ آئیگا ، انہوں نے کہا عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر ہمیں فلمیں بناناہونگی جن میں تفریح کیساتھ اصلاحی پہلوئوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ ہمارے فلمسازوں کو حسد کے بجائے محنت کرنے پر توجہ دینا چاہئے ،ہر فلم پروڈیوسر بہتر سے بہتر فلم بنانے کی جستجومیں مصروف ہے ۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...