عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ انتقال کرگئیں

  وقت اشاعت: 14 2017

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’عینک والا جن ‘‘کی مقبول ترین اداکارہ نصرت آرا طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔

لاہور کی معروف اداکارہ نصرت آرا طویل عرصے سے بیمار تھیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

نصرت آرا نےڈراما سیریل ’’عینک والا جن‘‘ میں ’’بل بتوڑی‘‘ کا کردار نبھایا تھا، یہ کردار اتنا مقبول ہوا کہ نصرت آرا کی پہچان بن گیا، لوگ انہیں آج تک ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’’بل بتوڑی‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرت آرا نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے، ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی،تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق نصرت آرا کی نمازجنازہ بعد نمازمغرب اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی اورانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...