معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

ویتنام: طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے37افراد ہلاک

  وقت اشاعت: 12 2017

ہنوئی: ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تباہی ملک کے وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئی ہے جہاں شدید بارشوں کے بعد طوفانی صورتحال ہے جب کہ  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ صوبے ہوابن میں گھروں پر پہاڑی تودہ گرنے سے درجنوں لوگ دب گئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 37 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہیں اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے بحفاظت نکالنے کےلیے بھی ڈزاسٹرمینجمنٹ سیل اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...