معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

ہالی ووڈ پروڈیوسر پر جنسی ہراساں الزامات، آسکر کا ہنگامی اجلاس

  وقت اشاعت: 12 2017

لاس اینجلس: معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر لگنے والے جنسی ہراس کے الزامات کے بعد مستقبل میں ان کے کردار کے بارے میں آسکر کے میزبان ان سے ہنگامی مذاکرات کریں گے۔وائن سٹین نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا کہنا ہے کہ وائن سٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات 'ناخوشگوار' ہیں۔برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس یا بافٹا نے پہلے ہی ہاروی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔وائن سٹین نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔دوسری جانب نیو یارک پولیس نے بتایا ہے کہ وہ ہاروی وائن سٹین پر لگنے والے الزامات کے تناظر میں ان تمام خواتین سے انفرادی طور پر ملاقات کرنا چاہتی ہے جنھوں نے 2004 سے ہاروی کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ نیویارک پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

امریکہ کی اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وہ وائن سٹین پر لگنے والے الزامات اور ان پر اکیڈمی کے ممکنہ ایکشن پر غور کرنے کے لیے ہفتے کو اجلاس بلائے گی۔امریکہ کی آسکر اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وہ وائن سٹین پر لگنے والے الزامات اور ان پر اکیڈمی کے ممکنہ ایکشن پر غور کرنے کے لیے سنیچر کو اجلاس بلائے گی۔امریکی اکیڈمی وائن سٹین کی بطور پیشکار بنائی ہوئی فلموں کو 81 سے زیادہ آسکر ایوارڈز دے چکی ہے۔

کئی معروف اداکارائیں جن میں اینجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو بھی شامل ہیں سامنے آئی ہیں اور انھوں نے وائن سٹین پر جنسی حملے یا ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔برطانوی اداکارہ اور ماڈل کارا ڈیلووین نے وائن سٹین پر نامناسب برتاﺅ کے تازہ الزامات عائد کیے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ہاروی وائن سٹین نے اس وقت ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی جب وہ ہوٹل کے کمرے سے جانے والی تھیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...