”سجل علی اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں “

  وقت اشاعت: 10 2017

لاہور: معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔سجل نے ڈرامہ او رنگریزہ کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔

پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی وڈ فلم مام سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔ اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ او رنگریزہ کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...