ماسکو: پاک روس اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

  وقت اشاعت: 25 ستمبر 2017

راولپنڈی / ماسکو: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں دروزبہ 2017کا آغاز ہو گیا جو کہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ انسداد دہشت گردی،یرغمالیوں کی رہائی، محاصرہ، امددادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہپاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا روس میں آغاز ہوگیاہے اور روس میں ہونے والی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کے اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔پاک روس فوجی مشقوں کو دروزبا یعنی دوستی 2017 کا نام دیا گیا ہے جس کا دورانیہ دو ہفتے پر مشتمل ہے، ان میں انسداد دہشت گردی ،یرغمالیوں کی رہائی ،محاصرہ،امددادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی۔

مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربے سے استفادہ اٹھا نا ہے۔ان مشقوں کا نام درو زبہ رکھا گیا ہے جس کا مطلب دوستی ہے۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں اضافہ ہوگاجب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات پربھی تبادلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان پاکستان میں بھی دہشت گردی کے خلاف مشقیں ہو چکی ہیں ۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...