نیشام کو دورہ پاکستان کیلئے 1لاکھ ڈالرز کی پیشکش

  وقت اشاعت: 23 اگست 2017

ورلڈ الیون کے لیے نیوزی لینڈ کے جیمز نیشام سے بھی معاملات طے، نیشام کودورہ پاکستان کے لیے 1 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے تین کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا تھا جن میں جیمز نیشام، ڈینئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق نیشام سے معاملات طے پاچکے ہیں، اُن کو بورڈ سے این او سی درکار ہے۔ کیوی کرکٹر کو دورہ پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری سے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر اُنہوں نے ورلڈ الیون میں شمولیت سے انکار کردیا ۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ کو بھی پیشکش کی گئی ہے لیکن اُنہوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...