معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

پاکستان سری لنکا پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کوہوگا

  وقت اشاعت: 23 اگست 2017

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے ساتھ2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے اور3 ٹی 20میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے ساتھ2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے اور3 ٹی 20میچز کھیلے گی جس کی تایخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگااور آخری 2 ٹی20 لاہور میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظبی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...