سعودی عرب: 14 سالہ لڑکا سڑک پر رقص کرنے پر گرفتار

  وقت اشاعت: 23 اگست 2017

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے چودہ برس کے لڑکے کو ایک مصروف سڑک پر رقص کرنے پر گرفتار کر لیا۔بچے کی ہسپانوی گانے پر رقص کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدہ میں غیر مناسب عوامی رویے کے الزام میں بچے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ابھی تک بچے کی شہریت کے بارے میں معلوم ہو سکا ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ آیا اس پر باضابطہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ نہیں۔45 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں بچے کو 1990 کی دہائی کے مقبول گانے پر ڈانس کے دوران ٹریفک میں خلل ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کے بارے میں خیال ہے کہ اسے جولائی 2016 میں پوسٹ کیا گیا تھا۔قدامت پسند ملک سعودی عرب میں باقاعدہ فوجداری قوانین نہ ہونے کی وجہ سے حکام اور ججوں کو بچوں کی گرفتاری اور انھیں سزا دینے کے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔اس ویڈیو کلپ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر منقسم آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں بعض لوگوں نے بچے کا دفاع کیا ہے اور یہاں تک کہ اسے ہیرو قرار دیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس کا رویہ غیر اخلاقی تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی جنوب مغربی سعودی عرب میں ایک مقبول گلوکار کو ایک کانسرٹ کے دوران ’ڈیبنگ‘ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ڈیبنگ رقص کا ایک ایسا انداز ہے جس میں ڈانس کرنے والا ایک بازو سے چہرہ چھپاتا ہے اور دوسرے بازو کو اپنے پیچھے کی جانب بڑھاتا ہے۔قدامت پسند سعودی عرب میں ڈیبنگ ممنوع ہے کیونکہ حکام کے خیال میں یہ انداز منشیات کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...