کاؤنٹی کرکٹ میں آفریدی کی طوفانی سنچری

  وقت اشاعت: 23 اگست 2017

لندن: نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ میں کھیلی جانے والی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...