معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

نواز شریف کا نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک نیب کے روبرو پیش ہونے سے انکار

  وقت اشاعت: 22 اگست 2017

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے نیب میں 2 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود نوازشریف اور ان کا خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہو رہا۔ نیب کی جانب سے شریف خاندان کو اتوار کے روز طلب کیا گیا تھا تاہم کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہ ہوا جبکہ آج بھی نوازشریف بذات خود نیب کے سامنے حاضر نہ ہوئے تاہم انہوں نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ نوازشریف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور تحقیقات نہیں بلکہ دھوکہ ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کے طریقہ کار کے تحت تحقیقات کا آغاز ہونا چاہئے چئیرمین نیب کا مقرر کردہ افسر تحقیقات کا مجاز ہوگا جب کہ  نیب تحقیقات آرڈیننس 1999 کے تحت ہوئیں تو ہم اسے قبول کریں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کرادی ہے درخواست پر فیصلہ آنے تک پیش نہیں ہو سکتا۔
آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...