’عالمی برداری پاکستان کے انسداد دہشتگردی اقدامات کو تسلیم کرے‘

  وقت اشاعت: 22 اگست 2017

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ عالمی برداری کو پاکستان کے انسداد دہشتگردی اقدامات کو تسلیم کرنا چاہئے۔

افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ڈالا اور عظیم قربانیاں دیں۔ خطے اور عالمی امن کیلئے امریکہ اور پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون پر چین خوش ہے۔ پاکستان اور چین تمام موسموں کےدوست ہیں اور قریبی سفارتی، اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات رکھتے ہیں۔ ترجمان نےامید ظاہر کی ہے کہ امریکی پالیسیاں خطےاورافغانستان کی سلامتی ،استحکام اورترقی میں معاون ہوںگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...