راتوں رات کوئی بڑا سٹار نہیں بنتا،نواز الدین

  وقت اشاعت: 22 اگست 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک اچھا ادکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، ابھی مکمل اداکار بننے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، کوئی بھی راتوں رات اداکار نہیں بنتا۔

نواز الدین غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھرپور محنت اور اپنے ٹیلنٹ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان اور مقام بنا چکے ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ خود کو اسٹار کہلوانا پسند نہیں کرتے۔ایک انٹریو میں نوازالدین صدیقی نے اسٹار پکارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جانب سے دیے گئے لیبل پر یقین نہیں رکھتے جیسا کہ آپ کو اور لوگوں کی جانب سے اسٹار، سپراسٹار، رومانس کنگ کا خطاب دے دیا جاتا ہے مگر مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میں ایک اسٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو ترجیح دوں گا۔

43سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، اور میں ابھی بھی ایک اچھا اداکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں جب کہ میں اپنے کام کو بہت انجوائے کر رہا ہوں اور ابھی مکمل اداکار بننے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلموں سے پہلے تھیٹر کر چکا ہوں اس لیے مجھے انداز ہے کہ کوئی بھی راتوں رات اداکار نہیں بنتا۔

نوازالدین کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو، ایسا نہ ہو کہ اس کردار کا حقیقت کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہ ہو، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ایسے کردار موجود ہیں مگر اب وہ دن گئے جب حقیقی زندگی سے بڑے کردار کسی کو متوجہ کریں، ایسی فلمیں اب ناکام ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس انڈسٹری میں صرف اور صرف کام کرنے کے لیے ہوں اور وہی میرے لیے سب کچھ ہے۔

واضح رہے نوازالدین صدیقی فلم بابو موشائی بندوق باز میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...