گیل، سموئلز، ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

  وقت اشاعت: 22 اگست 2017

کنگسٹن: انگلینڈ سے سیریز کے لیے کرس گیل، مارلون سموئلز اور جیروم ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔

کرس گیل اور مارلون سموئلز کا بورڈ سے طویل تنازع ختم ہوگیا، اوپنر نے آخری بار مارچ 2015میں کوئی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جبکہ سموئلز نے اکتوبر2016 میں آخری بار ویسٹ انڈین جرسی زیب تن کی، روسٹن چیس کی چھٹی ہوگئی، تین ٹیسٹ میچز کے بعد دونوں ٹیموں میں پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 19 سے 29 ستمبر تک ہونی ہے، اس سے قبل کیریبیئن سائیڈ 13 ستمبر کو آئرلینڈ سے اسٹورمونٹ میں نبرد آزما ہوگی۔

ون ڈے اسکواڈ میں جیسن ہولڈر ( کپتان )، سنیل امبریز، دیویندرا بشو، میگوئل کمنز، کرس گیل، کائل ہوپ، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لوئس، جیسن محمد، ایشلے نرس، رومین پاول، مارلون سموئلز، جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...