شاہ زیب حسن کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت

  وقت اشاعت: 22 اگست 2017

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کو لاہور ہائی کورٹ نے مشروط طور پر ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب خان کو مشروط طور پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے، کرکٹر شاہ زیب کسی مقدمے میں شامل نہیں مگران کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی درخواست پر کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کیں ، کرکٹر شاہ زیب واپسی کی گارنٹی دیں تو انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ شاہ زیب کیخلاف 5 ستمبر سے ٹربیونل بھی کارروائی شروع کر رہا ہے، ان کی شمولیت قانونی تقاضا ہے۔ عدالت نے کرکٹر کی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی مدت طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...