کوئٹہ میں ہولناک بم دھماکہ، 17 افراد جاں بحق

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی تھی تاہم عام شہری بھی اس کا نشانہ بنے۔دھماکہ شدید تھا اوراس کے متعلق فی الوقت کوئی حتمی بات نہیں بتائی جا سکتی ،تاہم ریسکیو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،ہلاک شدگان اور زخمیوں کو قریب واقع طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے  آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور تک سنی گئی ،دھماکے کے بعد قریب کھڑی گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قریب واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےاور وہاں افراتفری پھیل گئی۔
 
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عام افراد کو دھماکے کی جگہ کے قریب جانے سے روک دیا۔
 
دھماکے کے نتیجہ میں4 رکشہ،2 گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں اور بری طرح متاثر ہوئیں۔دھماکے کی نوعیت سمیت مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...