6 گیندوں پر 6وکٹیں،انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

فلاڈیلفیا: فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین اوور کرتے ہوئے 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں کھیلے جا رہے انڈر 13 مقابلے میں فلیڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تن تنہا میچ میں فتح دلا دی۔فلیڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دس رنز بنا کر آٹ ہو گئی اور جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے کہ لیوک اپنا تیسرا اور آخری اوور کرانے کیلئے میدان میں آئے لیکن کسی کو خبر نہ تھی اگلی چھ گیندوں میں وہ نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اوور کی تمام چھ گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا اور لینگے پارک کی ٹیم 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ابھی تک آفیشلز نے اس کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...