جنوبی افریقی باڈی بلڈر چیمپئن شپ میں ہلاک

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

جنوبی افریقہ کا تن ساز سفیسو لنجیلو تھابی ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقہ میں ایک چیمپئن شپ کے دوران بیک لفٹ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کا توازن بگڑ ہوگیا اور وہ کمر کے بل گرگئے۔

باڈی بلڈر کے گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل ان کے ساتھی انہیں اٹھانے کے لیے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گئے۔ سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بیک لفٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب باڈی بلڈر کمیونٹی بھی سفیسو کی اس طرح موت واقع ہونے پر حیران ہیں جب کہ کچھ نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر بھی شیئر کیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...