معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

افغانستان: امریکی طیاروں کی بمباری، 16شہری ہلاک

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

کابل: افغان صوبے ننگرہار میں درجنوں بے گناہ شہری امریکی بمباری کا نشانہ بن گئے، جبکہ امریکہ نے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت بارے افغان حکام کے دعووں کو مسترد کردیا۔

افغان حکام کے مطابق طالبان کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکی طیاروں نے گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کی زد میں آنے والے قافلے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مرنے والوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد سمیت چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ ننگرہار میں امریکی فورسز نے ایک نجی گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گیارہ شہری مارے گئے،تاہم امریکی فورسز نے اپنے جاری بیان میں افغان حکام کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا نشانہ عام شہری نہیں بلکہ متعدد جنگجو بنے ہیں۔

افغانستان میں امریکی آپریشنز کے ترجمان بوب بوتیمان نے کہا کہ جنگجووں کو گاڑی میں ہتھیار لوڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور انکی گاڑی تباہ ہونے تک نگرانی کی جاتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا غلط دعویٰ ہے جو افغان حکام نے گزشتہ تین ہفتوں میں کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...