معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مصر: مسافر ٹرینوں میں تصادم، 41 افراد ہلاک

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

قاہرہ: مصر میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔ مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مصر کی وزارت صحت کے مطابق علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مصر کی ٹریفک وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرین خراب ہو کر ٹریک پر کھڑی تھی جب دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...