وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے

  وقت اشاعت: 12 اگست 2017

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔انہوں نے مزیر قائد پر حاضری دی۔ وزیراعظم آج (آباد) کی 3 روزہ فورتھ ’’انٹرنیشنل ایکسپو 2017 ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ،گورنر سندھ اورآئی جی سندھ نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت ایئرپورٹ پر موجودتھی۔ ایم کیوایم کے رہنما رشیدگوڈیل بھی وزیراعظم کے ساتھ کراچی آئے ہیں۔

وزیراعظم بننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے، انہوں نے اپنی آمد کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال،گورنرسندھ محمدزبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج کراچی ایکسپو سینٹر میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی 3 روزہ فورتھ ’’انٹرنیشنل ایکسپو 2017 ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

گورنرہاؤس کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کی جب کہ وفد میں عامر خان، فیصل سبزواری، کنورنوید اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔

اس سے قبل گورنرہاؤس سندھ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کوسندھ میں انفرااسٹرکچرکی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...