’عامر خان کے بیٹے کی بھی شوبز میں انٹری‘

  وقت اشاعت: 11 اگست 2017

ممبئی: بولی وڈ اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کا آغاز کردیا۔ جنید کا پہلا سٹیج ڈرامہ آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق جنید خان معروف سٹیج ڈائریکٹر کوثرٹھاکر پدمسے کے اسٹیج ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔ اس ڈرامے کیلئے جنید نے پہلے آڈیشن دیا اور انہیں اس ڈرامے میں اداکاری کا چانس مل گیا۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جنید امریکی ڈرامہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرکے لوٹے ہیں۔ جنید کا پہلا سٹیج ڈرامہ آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگا۔

ان دنوں مشہور اداکاروں کے بچے اداکاری کا فن اپنارہے ہیں۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بھی اداکاری شروع کر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...