گلوکار ہارون کا نیا ملی نغمہ جاری

  وقت اشاعت: 11 اگست 2017

کراچی: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نامور گلوکار ہارون نے نیا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مشہور شخصیات جن میں ملالہ یوسفزئی، شرمین عبید چنائی اور عبدالستارایدھی وغیرہ شامل ہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئی ہیں، عام لوگوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس جشن کو منانے کیلئے پرجوش ہیں،ان ہی میں فن موسیقی کا ایک بڑانام ہارون بھی شامل ہیں جنہوں نے شہرت یافتہ گلوکار جاوید بشیر، معروف سماجی کارکن اور آرٹسٹ منیبہ مزاری اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلوں کو گرما دینے والا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

ویڈیو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مشہور شخصیات جن میں ملالہ یوسفزئی، شرمین عبید چنائی اور عبدالستارایدھی وغیرہ شامل ہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ہارون کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا ملی نغمہ دل سے پاکستان جاری کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں امید ہے یہ تمام لوگوں کو پسند آئے گا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...