گلوکارہ بیونسے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

  وقت اشاعت: 19 جون 2017

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر جے زی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بیونسے نے لاس اینجلس کے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، ان کے شوہر اور میوزک پروڈیوسر جے زی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی تھے، انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔

35 سالہ گلوکارہ بیونسے نے کچھ عرصہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر اپنے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ جڑواں بچوں کے اس دنیا میں آنے کے بعد ہماری فیملی میں خوشگوار اضافہ ہوجائےگا۔ اس خبر کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ بیونسے اور جے زی 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک 5 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام بلیوایو ہے۔

loading...
آپ کا تبصرہ

Conflicts in Conflict

The conflict of Jammu and Kashmir (J&K) is one of the long standing issues of the world. The unfortunate but this unique multi-ethnic, multilingual and multi-religious po

Read more

loading...