بالی ووڈ اسٹارز کی پاکستان کو جیت پر مبارکباد

  وقت اشاعت: 19 جون 2017

ممبئی: چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔ بعض بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارک باد کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دے کر پاکستان چیمپئین بنا جس کے بعد بھارتی اداکاربھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں پیچھے نہیں ہٹے اور تعریفوں پر تعریفیں کرڈالیں۔

سابق مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ۔ یقیناً اس میں رمضان کی رحمتیں بھی ہیں۔

فائنل سے پہلے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے والے رشی کپور بھی لائن پر آگئے، بولے ہاں پاکستان تم نے ہمیں ہرا دیا، میں تسلیم کرتا ہوں، تم نے تمام شعبوں میں ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔ بہت بہت مبارک ہو۔

باجی راؤ بھی پاکستان کی جیت پر خوش نظر آیا، اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ بعض بہترین ٹیمیں فائنل میں نہ پہنچ سکیں لیکن پاکستان نے زبردست انداز سے فائنل کھیلا ۔

بچن جونیئر یعنی ابھیشیک بچن نےپاکستان کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترین ٹیم بن کر کھیلی۔

فرحان اختر نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا بولے، وہ دن بھارت کا نہیں تھا، پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا، مبارک ہو۔

اداکار ورون دھون نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت سے اچھی کرکٹ کھیلی۔

اس کے علاوہ اداکار رتیش دیش مکھ، ارجن رام پال، بومن ایرانی اوردیا مرزا نے بھی اس تاریخی فتح پر پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...