بھارتی شائقین کا کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ

  وقت اشاعت: 19 جون 2017

لندن: پاکستان سے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کا فائنل ہارنے کے بعد بھارتی کپتان کوہلی کی جانب سے خراب ترین کپتانی پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے اور بھارتی شائقین نے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلی کو فوری طور پر ٹیم کی کپتانی سے نکالا جائے کیونکہ کوہلی اب کپتانی کا قابل نہیں رہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی چیپمئین ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکت دے کر خود کو بہترین ٹیم ثابت کر دیا ہے۔ فائنل میچ سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی قابلیت نہیں ہے کہ وہ بھارت جیسی ٹیم کو ہرا سکے ، تاہم پاکستان نے اب میچ ہارنے کے بعد سب کے منہ بند ہو گئے ہیں اور ان کی جاب سے کہیں بھی کوئی بیان نظر نہیں آیا۔بھارتی اداکار رشی کپور اور سابق کھلاڑی سہواگ پاکستان پر تنقید کرنے میں سب سے آگے تھے ، دونوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے فائنل میچ یک طرفہ ہو گا کیونکہ پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

پاکستان کے ساتھ فائنل میچ میں بھارتی کپتان کوہلی کی جانب سے خراب ترین کپتانی پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے اور بھارتی شائقین نے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلی کو فوری طور پر ٹیم کی کپتانی سے نکالا جائے کیونکہ کوہلی اب کپتانی کا قابل نہیں رہے ۔ شائقین کا کہنا تھا کوہلی اب انوشکا کی محبت کے ہی قابل رہ گیا ہے جبکہ اس نے پاکستان سے شکست کھا کہ بھارتی شائقین کو بہت بڑا صدمہ دیا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڑ اس عبرتناک شکست کے بعد کوہلی کو کپتانی سے ہٹاتے ہیں یا نہیں۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...