انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

  وقت اشاعت: 19 جون 2017

اسلام آباد: سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا،ڈیرن سیمی ،مائیکل وان، کپل دیو سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دے دیا۔

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آﺅٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جنوبی افریقن ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ نے کہا کہ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا۔

loading...
آپ کا تبصرہ

Conflicts in Conflict

The conflict of Jammu and Kashmir (J&K) is one of the long standing issues of the world. The unfortunate but this unique multi-ethnic, multilingual and multi-religious po

Read more

loading...