افغانستان: پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ،9ہلاک

  وقت اشاعت: 18 جون 2017

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں 5 خودکش بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 بمبارہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 5 افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کا کہنا ہے کہ کم سے کم 5 خود کش بمباروں نے اتوار کی صبح پکتیا کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے صبح ساڑھے 6 بجے خود کو پولیس ہیڈکوارٹر کے پارکنگ ایریا کے قریب دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر 4 خودکش بمباروں نے کمپاونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں مزید 3 ہلاک ہوگئے ایک تاحال کہیں چھپا ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’ایک خود کش بمبار تاحال فورسز سے مسلح مقابلہ کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 5 افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کے علاوہ ملک میں داعش کے جنگجوو¿ں نے بھی کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...