پرتگال: جنگلات میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

  وقت اشاعت: 18 جون 2017

لزبن: پرتگال کے وزیراعظم اینٹونیو کوسٹا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم ایک خوفناک المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اب تک مرنے والے39افراد کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔

پرتگالی حکومت کے مطابق آگے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگاو گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...