خلا میں بچے پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی کی تیاری

  وقت اشاعت: 15 جون 2017

واشنگٹن: دنیا بھر کی خلائی تحقیقاتی ایجنسیاں ایسی ٹیکنالوجی کی تیاری پر کام کر رہی ہیں جس کی مدد سے چاند یا پھر مریخ پر انسانوں کی کالونی بنانے اور بچوں کی افزائش میں مدد مل سکتی ہے۔

حال ہی میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر کرس لینڈ ہارٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو خلا میں بھیجنے اور خلا میں ہی بچوں کی پیدائش کا خیال پیش کیا۔

یونیورسٹی کے اسکول برائے طب اور صحت میں ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کرس لینڈ ہارٹ کی رائے ہے کہ خلائی تحقیق کے شعبے میں اب بھی ایسی کئی چیزیں ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے ۔ ان میں حیاتیات اور نشوونما جیسے امور بھی شامل ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی جنسیات جیسے معاملات کو بھی دیکھنا ہوگا۔

یونیورسٹی کی سطح پر ہونے والے اس مباحثے میں پروفیسر لینڈہارٹ کی رائے تھی کہ خلا میں جنسی تعلق اور بچوں کی افزائش وہ باتیں ہیں جن پر پہلے کبھی غور نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے ہماری تحقیق بالکل موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ انسان کا تولیدی نظام خلا میں کس طرح کام کرے گا، اس میں کیا ارتقا واقع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں خلا کو فتح کرنا ہے، اگر ہمیں مستقل خلا میں رہائش اختیار کرنا ہے۔

loading...
آپ کا تبصرہ

Conflicts in Conflict

The conflict of Jammu and Kashmir (J&K) is one of the long standing issues of the world. The unfortunate but this unique multi-ethnic, multilingual and multi-religious po

Read more

loading...