رنبیرکے ساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے انکار

  وقت اشاعت: 12 جنوری 2017

ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ نے رنبیر کپورکے ساتھ نئی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی پروموشن کے لئے بھی صاف انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی توانہیں اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘جگا جاسوس’’ میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی لیکن ہدایتکارکی محنت اورکوششوں کے بعد فلم تومکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔کترینہ کیف نے اداکاررنبیرکے ساتھ فلم ‘‘جگا جاسوس’’ کو پروموٹ کرنے کے لیے صاف انکارکردیا ہے تاہم اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پرراضی ہیں۔

کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی کا شکارہوگئے ہیں اور انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف حصوں میں فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
آپ کا تبصرہ

Threat is from inside

Army Chief General Raheel Sharif assured the nation that country’s borders are secure and the army is aware of threats and intrigues of the enemies. Speaking at an even

Read more