سلمان سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: شاہ رخ

  وقت اشاعت: 12 جنوری 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا آج کچھ اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں جس کی وہ اہل بھی ہیں، میرے اور سلمان سے زیادہ کمائی کا مجھے علم نہیں ہے۔ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے باکس آفس پر مقابلے کے باعث اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی تاریخ 6 جولائی سے بڑھا کر 25 جنوری رکھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کواداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان بھی متعدد بار کنگ خان سے باکس آفس پر مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...