شاہد آفریدی کا ہانگ کانگ بلٹز کیلئے معاہدہ

  وقت اشاعت: 12 جنوری 2017

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ایونٹ کیلئے کولون کینٹنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ 

36 سالہ آل راؤنڈر رواں سال مارچ میں ہونے والے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنے والے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں حالانکہ ایونٹ کے منتظمین نے مزید بڑے ناموں سے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ کولون کینٹنز گزشتہ سال پہلی بار کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح ہے جس نے رواں سال کیلئے پاکستانی سپر سٹار کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ماضی میں ہانگ کانگ سکسز ایونٹ میں کھیلنے والے شاہد آفریدی بھی کولون کینٹنز کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کے متعلق کافی کچھ سنا ہے اور وہ ماحول، شائقین کی محبت اور میزبانی کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...