معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

افغانستان: امریکی،آسٹریلوی مغویوں کی ویڈیوجاری

  وقت اشاعت: 12 جنوری 2017

کابل: افغانستان میں طالبان نے پانچ ماہ قبل یرغمال بنائے گئے دو امریکی اور آسٹریلوی مغویوں کی ویڈیو جاری کردی ۔ ویڈیو طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی یونیورسٹی سے دو پروفیسروں کو سات اگست کو پولیس وردی میں ملبوس افراد نے یرغمال بنایا تھا ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کی گئی تیرہ منٹ 35سیکنڈ کی ویڈیو میں پہلی بار ان دونوں ممالک کے مغویوں کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کہنا ہے کہ وہ اپنے مغوی بنائے گئے شہری کی رہائی کیلئے دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ طالبان کی جانب سے یہ ویڈیو اس وقت جاری کی گئی جب امریکی خصوصی آپریشن فورسز نے دونوں مغویوں کی بازیابی کیلئے ایک خفیہ چھاپہ مارا۔
آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...