آزاد کشمیر: بس کھائی میں گرگئی، 6 افراد جاں بحق

  وقت اشاعت: 12 جنوری 2017

راولا کوٹ: آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے واقعے میں 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بس کو حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں پیش آیا جہاں وہ برفباری کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 28 کے قریب مسافر زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطا بق حا دثے میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو ئے ۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے۔پولیس نے فوری طور پر حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 19 جنوری 2015 کو آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
loading...
آپ کا تبصرہ

Threat is from inside

Army Chief General Raheel Sharif assured the nation that country’s borders are secure and the army is aware of threats and intrigues of the enemies. Speaking at an even

Read more

loading...