فلپائن:عسکریت پسندوں سےلڑائی،18فوجی ہلاک

  وقت اشاعت: 10 اپریل 2016

منیلا:فلپائن کی فوج نے کہاہے کہ ملک کہ جنوبی میں اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں کم سے کم 18 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 5 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

فوجی بیان کے مطابق او سیاف نامی گروہ کے ساتھ بیزیلان جزیرے پر ہونے والی ان جھڑپوں میں کم سے کم 50 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق لڑائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ فوج نے اس گروہ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نام نہاد دولت اسلامیہ سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکومت نے تنظیم کے سربراہ اسنیلون ہیپیلون کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان رکھا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 سے زائد جنگجووں سے لڑائی کے دوران کم سے کم چار سپاہیوں کا لڑائی کے دوران سر قلم کیا گیا۔

فوج کے ترجمان نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ ہمارا گروہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگائے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اونچی جگہوں پر موجود تھے اس لیے ہمارے فوجی چھپنے کے لیے جتنا بھی دور بھاگے انھیں جدید اسلحے اور بارود سے نشانہ بنا لیا گیا۔

فوجی ترجمان میجر فیلمون ٹین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابو سیاف گروہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ان کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا کی سلسلہ وار وارداتوں کے بعد کیا۔

تنظیم نے کینیڈا اور ناروے کے شہریوں سمیت 18 غیر ملکیوں کو اغوا کر رکھا ہے۔ابو سیاف نامی یہ گروہ 90کی دہائی میں القاعدہ کے تعاون سے بنا تھا۔

loading...
آپ کا تبصرہ

Islamic Council Norway Fails Muslims and the Society

By hiring Nikab-wearing Leyla Hasic, Islamic Council Norway has taken a clear stand in a controversial debate. Norwegian Muslims neither are represented nor served with t

Read more

loading...