معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

شوکت خانم کینسرہاسپیٹل کے لیے امدادی شو

  وقت اشاعت: 04 اپریل 2018

رپورٹ: عارف کسانہ ۔ اسٹاک ہوم

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے سب سے بڑے ادارے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لئے امدادی شو 12 مئی کو ہوگا۔ اس ہسپتال میں مستحق اور غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔  امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے 12 مئی کو اسٹاک ہوم اور 13 مئی کو اوسلو میں امدای پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان کی ایک مشہور شخصیت ان دونوں پروگراموں میں خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ اسٹاک ہوم میں 12مئی بروز ہفتہ کو ہونے والے پروگرام کا منتظم عارف محمود کسانہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ امدادی شو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں خواتین بھی شریک تھیں ۔ شرکا نے مجوزہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

یہ طے پایا کہ 12 مئی کو اسٹاک ہوم میں بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لیے ہونے والے اس امدادی پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دینے لے لئے مختلف کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

12مئی کو اسٹاک ہوم میں ہونے والے اس بڑے پروگرام کی مزید تفصیلات جلد مشتہر کی جائیں گی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...