معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

سویڈن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

  وقت اشاعت: 29 مارچ 2018

رپورٹ : عارف محمود کسانہ ۔ سویڈن
تصویر: نوید میمن

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سویڈن میں پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس سلسلہ کی ایک بڑی تقریب اسٹاک ہوم کے نواح میں فتیا میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو اور ان کی اہلیہ تھیں۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام اسٹاک کی دو بڑی پاکستانی تنظیموں ، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی( PICS )اور پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن (PSCWS )نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

یوم پاکستان کی اس تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ غزال مہدی اور سائیں رحمت نے بہت خوبصورت انداز میں میزبانی کے فرائض سرنجام دیئے۔ شکیل خان شکو کی شاعری اور تصدق حسین کی آواز میں ملی نغموں نے خوب سماں باندھا ۔ شاہد گجرنے میوزکل چئیر کے مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا۔ ذہنی آزمائش، موسیقی ، شاعری اور دیگر بہت سی سرگرمیاں نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ بچوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں نے حاضرین کو متوجہ کئے رکھا۔ خصوصا جب آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی یاد میں ’’ میرے بابا‘‘ نغمہ بچوں نے اجتماعی انداز میں پیش کیا تو ماحول بہت سنجیدہ ہوگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن کے صدر عامر جبار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کا تعلق پاکستان سے قائم رہے اور اس مقصد کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سویڈن میں نئے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری تنظیم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد حسین ڈھائیو نے کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ایسی تقریبات سے ہمارے قومی جذبہ کا اظہار ہوتا ہے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کو چاہئے کہ مقامی لوگوں کو پاکستان کی سیاحت کے لیے آمادہ کریں۔ انہوں نے کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے۔ یہ کوئی پاک بھارت تنازعہ نہیں بلکہ ان کے حق خود ارادیت کا سوال ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی جموں کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے۔ 

 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...