اسٹاک ہوم میں سلام پاکستان کے نام سے ثقافتی پروگرام

  وقت اشاعت: 02 فروری 2018

رپورٹ : عارف محمود کسانہ، اسٹاک ہوم

سویڈن میں پاکستانی ثقافت، سیاحت، اردو زبان اور تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے نام سے ایک تنظیم دو سال سے متحرک ہے جس میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی بھر پور نمائدگی ہے۔ یہ تنظیم سویڈن میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل اور مقامی سویڈش لوگوں کو پاکستان کے کلچر سے متعارف کرانے کے لئے پرگرام ترتیب دیتی رہتی ہے۔

اسی سلسلہ میں سلام پاکستان کے نام سے سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا جس میں پاکستان کے مشہور ساز رباب بجانے کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔ پاکستان کے علاقائی کھانے اور ٹرک آرٹ پروگرام کا اہم حصہ تھے۔ اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے روایتی کھانے، کشمیری سبزچائے، مزیدار گول گپے اور بہت سی دیگر کھانے کی چیزیں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کررہی تھیں۔ دستکاری کی مختلف اشیا جن پر ٹرک آرٹ بہت خوبصورتی سے کیا تھا نمائش کے لئے پیش تھیں۔ مقامی سویڈش لوگوں نے ان چیزوں میں  بہت دلچسپی لی۔ خواتین اور بچوں کی دلچسپی کی بھی بہت سی چیزیں اور سرگرمیاں اس پروگرام میں موجود تھیں۔

ٹرک آرٹ میں سویڈش وزیراعظم سٹیفن لوفوین اور فٹ بال کے مشہور سویڈش کھلاڑی ابراہیمووچ کے خاکے بنائے گئے تھے۔ رباب کی دھنوں اور موسیقی کے سروں نے من چلوں کو جھومنے اور روایتی ڈانس پر مجبور کردیا۔ پاکستان کے علاقائی لباس میں ملبوس خواتین نے لوک رقص پیش کیے۔ سویڈن کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کے ٹرک آرٹ کو یہاں کے لوگوں نے دیکھا۔ پروگرام میں شرکت کے لیے حیدر ولی خصوصی طور پر اسٹاک ہوم آئے اور رباب بنانے کے فن کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔ شہر کے مرکز میں واقع آرٹ گیلری میں ہونے والے اس پروگرام میں پاکستان، جنوبی ایشیا، یورپی اور سویڈش لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور پاکستانی کھانوں کا خوب مزا لیا۔ بہت سے مہمان چٹخارے لے کر گول گپے کھاتے رہے۔

سلام پاکستان کے اس پروگرام سے سویڈن میں پاکستان کی تہذیب وثقافت اور اردو زبان کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر شہزاد انصاری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کو مثبت سرگرمیوں سے دور کرنا چاہتے ہیں اور اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پورپی اور سویڈش لوگوں کی شرکت نے ہماری کوشش کو کامیاب بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...