نامور ادیب مسعود برکاتی انتقال کرگئے

  وقت اشاعت: 11 2017

پاکستان کے نامور ادیب اور مشہور میگزین ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی طویل عرصے کی علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔

مسعود احمد برکاتی کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بتایا کے وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال گزشتہ روز اتوار کو ہوا۔ وہ گزشتہ 65 سال سے ہمدرد نونہال میگزین کی ادارت کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ انہوں نے بچوں کے ادب کے حوالے سے 20 کتابیں بھی تحریر کیں۔

بہت سے تجزیہ کاروں نے ایسا بھی لکھا کہ مسعود احمد برکاتی کا اس میگزین کی ادارت کا یہ عرصہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔ مسعود برکاتی اس میگزین کے مالک حکیم محمد سعید کے ساتھی بھی تھے، مسعود برکاتی کا تعلق ہندوستانی ریاست ٹونک سے تھا۔ ان کے بڑے بھائی حاکم محمود احمد برکاتی ایک محقق اور اسکالر تھے۔ انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔

مسعود احمد برکاتی کی تدفین 11 دسمبر کو بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی بعد کی جائے گی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...