فضائی حادثہ میں جاں بحق جنید جمشید کی پہلی برسی

  وقت اشاعت: 07 2017

سانحہ حویلیاں جہاں بہت سے خاندانوں کو سوگوار کرگیا وہیں ان بدقسمت خاندانوں میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کا خاندان بھی شامل تھا اور آج ان کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

سانحہ حویلیاں کو ایک سال ہونے پرسوگواروں کے زخم پھر تازہ ہوگئے، دل دل پاکستان کے گیت گانے والے جنیدجمشید کی دھڑکنیں بھی فضاؤں میں ان کے ملی نغمے کے ساتھ  گونج اٹھی ہیں، جنید  جمشید کےلئے 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کا سفر ہی سفر آخرت ثابت ہوا۔

جنید جمشید آج اس دنیا میں نہیں لیکن اپنے بابا کے ساتھ  گزرے لمحات کو یاد کرکے ان کے بچوں کا دل تڑپ اٹھتا ہے، خاندان سے جڑی خوشیاں ہوں یا کوئی بھی مشکل آئے بچوں کو اپنے بابا کی کمی محسوس ہوتی ہے جس سے ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

سانحہ حویلیاں نے 47 خاندانوں کو رلا دیا ہے لیکن تمام  لواحقین کے دلوں میں اپنے پیاروں کی یادیں آج بھی زندہ ہیں، وہیں جنید جمشید کے بچوں نے کم عمری میں ہی گھر والوں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور اپنے بابا کی طرح  اللہ تعالی کا پیغام دنیا بھرمیں پھیلانے کو ہی اپنا مشن بنالیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...