مسلم ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی حکمت عملی طے

  وقت اشاعت: 08 2017

کراچی: مختلف اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے’’دو مراحل‘‘ پر مبنی ’’پس پردہ ‘‘ سفارتی حکمت عملی کے تحت ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے۔

فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے’’دو مراحل‘‘ پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے تاہم اس حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں ارکان ممالک کی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی فوجی اتحاد کی عملی تشکیل کے لیے ’’ قواعد و ضوابط ‘‘طے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اتحاد میں شامل ممالک کے تعاون سے اس کا فوجی سیٹ اپ بتدریج قائم کیا جائے گا، مذکورہ اسلامی اتحاد ’’بری، بحری اور فضائی‘‘ فوجی سیٹ اپ پر مشتمل ہوگا، اس اسلامی فوجی اتحاد کا اولین ایجنڈا ارکان ممالک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

وفاق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی فوجی قیادت کی عملی تشکیل کے لیے سعودی حکام ارکان ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، یہ رابطے ’’براہ راست‘‘ کے بجائے ’’پس پردہ ‘‘ سفارتی حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کے لیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...