ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن کے پاکستانی نژاد صدر

  وقت اشاعت: 12 2017

رپورٹ: عارف محمود کسانہ ۔ سٹاک ہوم

پاکستانی نژاد ڈاکٹر افضل جاوید دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کی عالمی تنظیم ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ پہلی بارکوئی پاکستانی ماہر صحت اس عالمی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وہ اس عالمی تنظیم کے سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

اس ایسوسی ایشن میں 138 ممالک سے 250000 دماغی امراض اور نفسیات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین رکن ہیں۔ ڈاکٹر افضل جاوید اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور کووینٹری اور واروکشائر میں این ایچ ایس میں کنسلٹنٹ نفسیاتی ماہر ہیں۔ وہ ورواکشائر یونیورسٹی، میڈیکل اسکول میں اعزازی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں۔ وہ نفسیاتی امراض کی بحالی کے عالمی ادارہ WAPR کے بھی صدر رہے ہیں۔.

دماغی اور نفسیاتی ا مراض کے شعبہ میں انہوں نے وسیع تحقیق کی ہے اور ان کے ایک سو سے زائد تحقیقی مقالے عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ صحت کے  شعبہ کے بارے میں ان کی چھ کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ اس وقت وہ اہم دماغی عارضہ شائزوفرینا سے متعلق بہت سے منصوبوں کے بارے میں تحقیق سے وابستہ ہیں۔ وہ نفسیات اور دماغی امراض کی کئی عالمی پیشہ ور تنظیموں کے رکن ہیں۔ 

ڈاکٹر افضل جاوید پاکستان سائیکائیٹرک ریسرچ سینٹر ، فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے بھی چیئرمین ہیں۔ یاد رہے کہ دماغی امراض کے مریضوں کی بحالی اور نگہداشت کا ادارہ فاؤنٹین ہاؤس لاہور ستر کی دہائی میں ان کے ماموں ڈاکٹر رشید چوہدری نے قائم کیا تھا

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...