ذہنی تناﺅسے ہر سال 100سے زائد بھارتی فوجی ہلاک

  وقت اشاعت: 09 اگست 2017

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ راجیا سبھا میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ذہنی تناﺅ کی وجہ سے ہر سال 100سے زائد فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع سبھاش بھامرے نے پارلیمنٹ راجیا سبھا میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ذہنی تناﺅ کی وجہ سے بھارتی فوج میں ہر سال خودکشی اور ساتھی فوجیوں کو قتل کرنے کے 100سے زائد واقعات پیش آرہے ہیں۔ رواں سال اب تک 44بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی اور ساتھی فوجی کے ہاتھوں ایک افسر بھی مارا گیا۔وزیر دفاع سبھاش بھامرے نے بتایا کہ 2014سے لے کر اب تک 310بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں جن میں 9 اعلی افسران اور 19 جونیئر کمیشنڈ افسران شامل ہیں، جب کہ اسی عرصے کے دوران ساتھی اہلکاروں کے ہاتھوں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ 2014 میں 84، 2015 میں 78 اور 2016 میں 104 فوجیوں نے خودکشی کی۔ رواں سال 17جولائی کو لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایک فوجی نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے اور بدتمیزی کرنے پر اپنے میجر شیکھر تھاپا کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوجی اسٹیبلشمنٹ نے تینوں مسلح افواج میں ذہنی تنا اور خلفشار کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا اور خودکشی و ساتھی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعات میں کمی نہیں ہورہی۔ رپورٹ میں اس ذہنی تناﺅ کی بعض وجوہات بھی بتائی گئی ہیں جن میں گھریلو مسائل، جائیداد کے جھگڑے، سماج مخالف عناصر کی دھمکیاں، مالی و ازدواجی مشکلات، افسران کے ہاتھوں تذلیل اور نااہل فوجی قیادت شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام میں انسداد دہشت گردی آپریشن کی وجہ سے طویل عرصے کے لیے ڈیوٹی بھی فوجیوں کو ذہنی مریض بنادیتی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اپنے فوج کو گھن کی طرح چاٹنے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نفسیاتی ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...