ایدھی ٹرسٹ آسٹریلیا کا فنڈ ریزنگ ڈنر

  وقت اشاعت: 06 اگست 2017

رپورٹ : طارق محمود مرزا

گزشتہ  اتوار  کی شام ایدھی ٹرسٹ آسٹریلیا نے سڈنی میں ایک خوبصورت فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دل کھول کر عطیات دئیے گئے ۔ یہ تقریب سڈنی کے علاقے Rhodes کے ایک ہال منعقد ہوئی۔ اس کی میزبانی دو نوجوان خواتین مریم خان اور صبا خان نے کی۔

نوجوان ڈاکٹر بلال نے تفصیل سے ایدھی ٹرسٹ کی تاریخ اس کے کارنامے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ آغاز میں ایس بی ایس ریڈیو کا ایدھی ٹرسٹ پر کیا گیا پرو گرام اور انٹرویو بھی دکھایا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بلال نے شاہد ملک ، جاوید نذر اور ایک مقامی طالبہ کی دی ہوئی پینٹنگز کی نیلامی بھی کی۔ جس سے حاصل ہونے والی  چھ ہزار چار سو ڈالر کی رقم  ایدھی ٹرسٹ کو حاصل ہوئی ۔

ایدھی ٹرسٹ آسٹریلیا کے چیئرمین حامد خان نے اپنی تقریر میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔  رضاکاروں کی تعریف کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر  روشنی ڈالی ۔ ان کے مطابق پچھلے چار پانچ سال میں ٹرسٹ نے ڈیڑھ ملین ڈالر سے زائد  رقم جمع کی۔  چونسٹھ ایمبولینسز ، سینکڑوں وہیل چیئرز اور دوسرا سامان پاکستان بھجوایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال سے ایدھی ٹرسٹ آسٹریلیا کو (Deductible gift recipients DGR ) کاسٹیٹس حاصل ہو گیا ہے۔  جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرسٹ کو دیئے جانے والے عطیات ٹیکس فری ہوں گے ۔

ایدھی ٹرسٹ کے ایک اور رضا کار ڈاکٹرعر فان نور نے تمام مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ اس دوران مقامی گلوکاروں نے قومی اور  مقبول نغموں سے لوگوں کو محظوظ کیا  آخر میں کھانا پیش کیا گیا ۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...