’ہرتین سیکنڈ میں ایک شخص لاپتہ ہورہا ہے‘

  وقت اشاعت: 19 جون 2017

جینوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہر تین سیکنڈ میں ایک شخص لاپتہ ہورہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوم متحدہ کے پناہ گزین ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شام اور سوڈان جیسے ممالک میں تباہ کن کشیدگی تشدد اور ایذا رسائی کے نتیجے میں 2016کے آخر تک 65.6ملین افراد ریکارڈ شرح میں بے گھر ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد 2015کے آخر میں تین لاکھ سے جمپنگ پوزیشن میں بڑھی ہے ۔یہ تعداد 2014کے آخر کے مقابلے میں چھ گناہ زیادہ ہے۔

اقوم متحدہ پناہ گزین کے سربراہ فیلپوگرانڈی نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لحاظ سے یہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے اور ایسے بحرانوں کے حل کیلئےیکجہتی کا مظاہرہ اور مشترکہ اہداف کا تعین کرنا ہوگا۔ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے کے باعث ہر تین سیکنڈ میں ایک شخص لاپتہ ہورہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...