معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

عیدالفطر 26 جون کو ہونے کا امکان

  وقت اشاعت: 18 جون 2017

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر 26 جون بروز پیر کو ہونے کا انکشاف کر دیا۔ عید الفطر کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 24جون کو صبح سات بج کر 31 منٹ پر ہو جائے گی، چاند کی عمر 25 جون کو غروب آفتاب کے وقت 36 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو موسم صاف یا جزوی ابر الود رہے گااور چاند کی عمر اچھی ہوگی، سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25 جون کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دے سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائنس کے ڈیٹا کے مطابق عید الفطر 26 جون کو ہو گی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...