میٹینگ پوائنٹ


  وقت اشاعت: 1 دن پہلے 

ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر انتظام علم و ادب و صحافت اور جہان اردو کی نامور شخصیات منو بھائی، رسا چغتائی اور ساقی فاروقی کی یاد میں ایک ادبی تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر جلیل عالی اور افتخار عارف  تھے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں فریدہ حفیظ ،علی محمد فرشی، حارث خلیق اور ڈاکٹر روش ندیم شامل تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 فروری 2018

سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کی موت پر افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ٹویٹ کی: 'ایک غیر معمولی خاتون جو معمولی لوگوں کے لیے لڑتی رہیں۔ عاصمہ جی میں وہ ہمت اور جرات تھی کہ وہ ایک منصفانہ زندگی کے لیے لڑتی رہیں۔ ہماری زندگیوں کو چھونے کے لیے شکریہ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 02 فروری 2018

سویڈن میں پاکستانی ثقافت، سیاحت، اردو زبان اور تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے نام سے ایک تنظیم دو سال سے متحرک ہے جس میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی بھر پور نمائدگی ہے۔ یہ تنظیم سویڈن میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل اور مقامی سویڈش لوگوں کو پاکستان کے کلچر سے متعارف کرانے کے لئے پرگرام ترتیب دیتی رہتی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 20 جنوری 2018

دبستان اقبالؒ ِ لاہو کے پلیٹ فورم سے موجودہ دور میں فکرِاقبال کی معنویت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے معروف اساتذہ اقبالیات کی تعلیم ، فروغ اور تشہیر کیلئے طلبا کے ساتھ عصری تقاضوں کے مطابق گفتگو کا سلسلہ بام عروج پر ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نسل نو میں ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکتے اور اُن میں ملک و قوم کی خدمت کا نیا جوش و جذ پیدا کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 19 جنوری 2018

لاہور: نامور ادیب، شاعر ، کالم نگار ، ڈرامہ نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا لیکن وہ منو بھائی کے قلمی نام سے ہی پہچانے جاتے تھے۔  منو بھائی گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 جنوری 2018

گزشتہ دنوں ہالینڈ کے وزیر خارجہ حلبے زیلسترا سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف  عالمی امور سمیت دنیا میں بڑھتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں۔ ڈچ وزیر خارجہ نے کہا کے دنیا انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے آگے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک عالمی مسئلہ ہے اور یورپ سمیت دنیا کے تمام خطوں میں یہ مسئلہ کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور عالمی برادری کو مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 03 جنوری 2018

اردو و پنجابی ادب کی ترقی و ترویج کے لئے لندن واحد شہر ہے جہاں ہر ماہ کہیں نہ کہیں ادبی محفل کا اہتمام ہوتا ہے اور بے شمار ایسی ادبی تنظیمیں ہیں جو مکمل پابندی کے ساتھ زبان و ادب کی آبیاری میں مصروف  ہیں۔ ان میں ’’والتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم‘‘ کا نام نمایاں ہے کیونکہ گزشتہ دس برسوں سے یہ تنظیم باقاعدگی کے ساتھ ادبی محافل اور کتابوں کی تقریب رونمائی کررہی ہے ۔ جس کے روح رواں و بانی معروف شاعر و ادیب امجد مرزا امجدؔ  ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 2017

مہاجرین اور ترک وطن کے لئے کام کرنے والے جرمنی کے وفاقی ادارے بی اے ایم ایف کی ایک حالیہ رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں درخواستیں مسترد ہو جانے کے بعد رضاکارانہ واپس اپنے ملکوں کو جانے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پچاس ہزار سے زائد تارکین اپنے ملکوں کو رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے تھے جبکہ سال رواں میں اب تک ایسے مہاجرین کی تعداد 28000 ہے، جو رضا کارانہ واپسی اسکیم کے تحت اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 2017

سویڈن میں پاکستان کے سفارت خانہ نے رسول اکرم ولادت با سعادت کے مناسبت سے تقریب منعقد کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے اور اس مرتبہ بھی عید میلاد النبی کے حوالے سے سفارت خانہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفارت خانہ کے قونصلر عرفان احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ؐکی ولادت کے موقع پر تقریب منعقد کرنا ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 26 2017

گنڈا سنگھ: پاکستان نے صوبہ پنجاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گنڈا سنگھ بارڈر میں 200 فٹ بلندی پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 25 2017

بیجنگ: چین نے زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والے دنیا کے سب سے بڑے طیارے اے جی 600 کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔یہ چین کی جانب سے اپنی فوج کو جدید بنانے کے مقصد کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 2017

پیرس: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس میں 30 کروڑ ڈالر مالیت کے دنیا کے مہنگے ترین محل کے اصل خریدار ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 16 2017

اسلام آباد: سقوط ڈھاکہ کو 46 برس بیت گئے۔ اقتدار کی رسہ کشیوں، معاشی زیادتیوں، ناقص حکمت عملی اور نااہل قیادت کے باعث 16دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 2017

پاکستان کے نامور ادیب اور مشہور میگزین ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی طویل عرصے کی علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 2017

نیروبی: لگ بھگ 200 ممالک نے اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کئے گئے معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ سمندروں میں پلاسٹک پھینکنے کے عمل کو ہر ممکن طور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...