زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی مبنصوبہ کے لئے 4 ملکی دورے پر روانہ ہوگئے

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان مفاہمی عمل کے سلسلے میں 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2 ہفتوں پر مشتمل اس دورے میں امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان، پاکستان، بھارت اور چین کا دورہ کریں گے اور وہاں کی قیادت سے افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے۔
بیان کے مطابق امریکہ 40 سال سے جاری افغان تنازع کے پرامن طریقے سے حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ قیام امن کی خواہش کے ساتھ امید ظاہر کی گئی ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے میں افغان حکومت اور امن عمل میں دلچسپی رکھنے والے گروہوں سے ملاقات کریں گے جبکہ افغان عوام کی زندگی بہتر بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔
زلمے خلیل زاد افغان صدر اشرف غنی اور دیگر فریقن کے ساتھ انٹر افغان امن عمل کے سلسلے میں بھی ملیں گے کیونکہ امریکہ مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنبا چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ ایسا پر امن حل نکلے جس میں تمام افغان قانون کے مطابق مشترکہ ذمہ داری محسوس کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان تنازع کا واحد حل تمام فریقین کا مل کر ساتھ بیٹھنا ہے اور ایک ایسے معاہدے پر پہنچنا ہے جو افغانستان کے سیاسی مستقبل میں سے کے لیے عزت و احترام اور قابل قبول ہو۔

Comments:- User is solely responsible for his/her words